جنس
آسان عربی گرائمر برائے قرآن فہمی ۔۔سبق نمبر دو
🌟 *جنس*🌟
آج کا ہمارا موضوع ہے👈 *جنس*
جنس کی دو اقسام ہیں
1.👈 *مذکر*
2.👈 *مؤنث*
☘ *مؤنث کی پہچان کے تین طریقے* ☘
*طریقہ نمبر 1*👇
*لفظ کے معنی پر غور کریں اور مذکر تلاش کریں*
مثال کے طور پر
*اُمٌّ 👈 (ماں) اَبٌ👈 (باپ)*
اب اس ماں کے معنی پر غور کرتے ہی ہمیں باپ کا خیال آئے گا تو اس طرح ہمیں یہ پتہ چل جائے گا کہ اُمٌّ مؤنث ہے
دوسری مثال دیکھیں 👇
*بِنتٌ 👈 (بیٹی) اِبنٌ 👈 (بیٹا)*
جب بیٹی پر غور کرتے ہیں تو فوراً بیٹا ذہن میں آ جاتا ہے تو اس طرح سے ہمیں بیٹی کے مؤنث ہونے کا پتہ چلتا ہے
تیسری مثال دیکھیں 👇
*نَاقَۃٌ 👈 (اونٹنی) جَمَلٌ 👈(اونٹ)*
ناقۃ پر غور کریں تو فوراً ذہن میں آئے گا کہ اونٹ. تو اس طرح پھر ہمیں پتہ چل جائے گا کہ ناقۃ مؤنث ہے
*طریقہ نمبر 2👇*
*اسم میں کوئی لفظی علامت موجود ہو*
(یعنی اسم میں کوئی ایسا حرف ہو جس کودیکھ کر ہم پہچان سکیں کہ یہ مؤنث ہے)
*یہ علامات تین ہیں 👇*
(ان میں تین طرح کی علامات ہیں جن سے پہچانا جا سکتا ہی کہ یہ مؤنث ہے)
*علامت نمبر 1*👇
🌟 *آخری حرف ۃ* 🌟
اسم کے آخری حرف پہ گول تاء (ۃ) ہو
جیسے:
*جَنَّۃٌ حَیٰوۃٌ*
(اسکی کچھ استثنی بھی ہیں لیکن عام قائدہ یہ ہی ہے کہ جس اسم کے آخر پر
" ۃ " ہو وہ مؤنث ہوگی اب استثنی میں "طَلحَۃُ" ہے یہ مذکر ہے
اس طرح "عَلامۃٌ" بہت زیادہ علم رکھنے والا ان میں جو "ۃ" ہے وہ مؤنث کی نشانی نہیں ہے)
*علامت نمبر 2👇*
*آخری حرف یٰ*
(یٰ کے اوپر چھوٹا سا الف ہے یہ الف مقصورہ کہلاتا ہے ایسے نام جیسے👇
🍁 *حُسنیٰ ، صُغریٰ ، کُبریٰ* 🍁 اس میں شامل ہیں
*علامت نمبر 3👇*
*آخری حرف اءُ*
اسم کے آخری حرف پہ الف اور ہمزہ (اء) ہو
جیسے👇
🍁 *حَمرَاءُ زَرقَاءُ* 🍁
👆 یہ رنگوں کے نام ہیں حمراء⬅ لال رنگ ، زرقاء ⬅ نیلا رنگ
*طریقہ نمبر 3👇*
*🌟 اہل زبان کے استعمال پر موقوف🌟*
(یعنی اہل زبان جس کو مؤنث کہہ دیں وہ مؤنث ہے اور جسکو مذکر کہہ دیں وہ مذکر ہے اسکو مؤنث سماعی بھی کہتے ہیں یعنی آپ نے اہل زبان سے سنا کہ مؤنث ہے تو آپ نے بھی اسکو مؤنث مان لیا)
☘ *مؤنث سماعی* ☘
اب اس میں کون کون سی چیزیں شامل ہیں 👇👇
1. *تمام حروف تہجی*👇
یعنی الف سے ی تک *الف، لام، میم*
تمام حروف تہجی مؤنث ہیں
2. *ملکوں، شہروں، قبیلوں کے نام*
(اسی طرح سے ملکوں شہروں اور قبیلوں کے نام یہ بھی مؤنث ہیں)
مثال👇
*الشَّامُ، مَکَّۃُ ،قُرَیشُ*
👆 یہ سب مؤنث ہیں حالانکہ ان میں مؤنث کی نشانی موجود نہیں ہے
3. *دوزخ کے تمام نام*👇
دوزخ کے مختلف نام ہیں وہ سب مؤنث کی category میں آئیں گے
جیسے
🌸 *النَّارُ، جَھَنَّمُ، سَقرُ* 🌸
4. *ہواؤں کے نام*👇
🌸 *رِیحٌ، دَبُورٌ، قَبُولٌ* 🌸
5. *انسانی جسم کے اعضاء کے نام*
وہ اعضاء جو جوڑے کی صورت میں ہیں
🍁 *یَدٌ، رِجلٌ، اُذُنٌ* 🍁
یدٌ👈 یعنی ہاتھ, ہاتھ جوڑے کی صورت میں ہیں
رِجلٌ👈 یعنی پاؤں, پاؤں بھی جوڑے کی شکل میں ہوتے ہیں
اذنٌ 👈یعنی کان, کان بھی جوڑے کی صورت میں ہوتے ہیں
6. *مزید مؤنث سماعی*
🍁 *اَرضٌ (زمین) ، دَارٌ (گھر) ، شَمسٌ (سورج)*
👆 یہ بھی مؤنث ہیں
اسی طرح سے 👇
*نَارٌ (آگ) ، خَمرٌ (شراب) ، سُوقٌ (بازار)*
جس طرح مذکر کی تین حالتیں تھی حالت رفع ، حالت نصب اور حالت جر
اسی طرح سے مؤنث کی بھی تین حالتیں ہونگی
حالت رفع حالت نصب حالت جر
آئیے انکو دیکھتے ہیں 👇
☘ *گردان مؤنث واحد* ☘
*رفع نصب جر*
*___ۃٌ ___ۃً ___ۃٍ*
*جَنَّۃٌ جَنَّۃً جَنَّۃٍ*
👆حالت نصب میں "الف" نہیں آئے گا استثنی ہے
*خَبِیثَۃٌ خَبِیثَۃً خَبِیثَۃٍ*
*صَلوۃٌ صَلوۃً صَلوۃٍ*
*مُسلِمَۃٌ مُسلِمَۃً مُسلِمَۃٍ*
*مُھَاجِرَۃٌ مُھَاجِرَۃً مُھَاجِرَۃٍ*
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
المدارس الاسلامیہ پاکستان واٹس ایپ چینل لنک ⬇️
https://whatsapp.com/channel/0029VbCGNTA77qVVsQplTJ1h
وفاق المدارس العربیہ پاکستان واٹس ایپ گروپ لنک⬇️
https://chat.whatsapp.com/HVMEgPic2ut7FcLTfIrfO4
المدارس الاسلامیہ فیس بک پیج⬇️
https://www.facebook.com/share/181cShBR1c/

Comments
Post a Comment